بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات کامعاملہ،عدالت کاتحریری فیصلہ جاری

0
11

بانی تحریک انصاف عمران خان کوجیل میں سہولیات سےمتعلق اسلام آبادہائیکورٹ نےتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ سےملاقات، بیٹوں سےفون پربات ودیگر سہولتوں کی درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق نے3صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ سپرنٹنڈنٹ جیل کےمطابق بانی پی ٹی آئی کامستقل بنیادپرمیڈیکل چیک اپ ہوتاہے،کسی قسم کی شکایت ہوتومناسب انتظام کرکےپرائیویٹ چیک اپ کرایاجاسکتاہے،جیل مینوئل کےمطابق جیل میں بیرون ملک فون کال کی سہولت نہیں ہے،بیرون ملک فون کال کی سہولت تب ہوتی ہےجب عدالتی آرڈرموجودہو۔
تحریری فیصلہ میں مزیدکہاگیاکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کےمطابق منگل ،جمعرات کووکلااورفیملی کی عمران خان سے ملاقات کرائی جاتی ہے،سپرنٹنڈنٹ جیل نےبتایاجیل مینوئل کےتحت مرضی کے2اخبارات دئیےجاتےہیں،شیڈول کےمطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات جمعرات کوہوتی ہے،عدالتیں جیل سہولتوں سےمتعلق جوآرڈردیتی رہیں ان پرعمل ہوتارہاہے،متعلقہ سہولتیں بانی پی ٹی آئی کومل رہی ہیں اوراس پروکیل بھی مطمئن ہیں۔
تحریری فیصلہ کےمطابق جیل رولزکےمطابق بانی پی ٹی آئی کوجیل میں متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں ،وکیل جیل سہولتوں سےمتعلق مطمئن ہیں لہذامداخلت کی ضرورت نہیں،عدالتی ہدایات کےساتھ جیل سہولتوں پربانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔

Leave a reply