بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

0
118

پاکستان ٹوڈے: لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کی سربراہ جسٹس عالیہ نیلم کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی، درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت کا تعین آفس لاہور ہائیکورٹ کرے گا۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کرنا تھی، عدالت نے وکلاء سے عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل طلب کر رکھے تھے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کے مقدمے میں جیل ٹرائل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

 

Leave a reply