بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری فیض حمید کر رہا تھا ،عطا تارڑ

0
20

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ بانی تحریک  انصاف  کی  سہولت  کاری  فیض حمید اور باقی افسران کر ر ہے تھے، سابق  ڈی  جی  آئی ایس آئی کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے چلے، فوج نے شفاف تحقیقات کیں، اندرونی تحقیقات کا فوج کا اپنا میکنزم ہے، تحقیقات کا دائرہ کار بڑھتا نظر آ رہا ہے۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ نواز شریف نےٹھیک فرمایاکہ مہنگائی اس دورمیں ہوئی جب بزدارگوگی سیٹ اپ تھا۔14اگست پروزیراعظم شہبازشریف نےپیٹرول کی قیمت کم کرکےعوام کوجشن آزادی کاتحفہ دیا۔200 یونٹ والے بجلی صارفین کو وزیراعظم پہلے ہی 50 ارب روپے کی سبسڈی دے چکے ہیں، آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہو گی اور حالات مزید بہتر ہوں گے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو بھی قدم اٹھانا پڑا اٹھائیں گے۔پنجاب میں بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف کا بڑا پیکج دیا گیا ہے۔
عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ پنجاب حکومت نے 500 یونٹ تک بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کمی کی ہے، پنجاب حکومت کے اقدام سے صارفین کو گرمی کے مہینوں میں سہولت ہو گی، نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کیلئے ریلیف کا قدم اٹھایا ہے، پنجاب حکومت کے اس اقدام سے صارفین کو گرمی کے مہینوں میں سہولت ہو گی۔
صحافی کےسوال کےجواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا جنرل(ر) فیض کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے چلے، فوج نے شفاف تحقیقات کیں، اندرونی تحقیقات کا فوج کا اپنا میکنزم ہے، تحقیقات کا دائرہ کار بڑھتا نظر آ رہا ہے۔
لیگی رہنما کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نےملک میں تقسیم،نفرت اور انتشار کی سیاست کی تمام سازشوں کے سرغنہ بانی پی ٹی آئی تھے، بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری فیض حمید اور باقی افسران کر رہے تھے۔

Leave a reply