وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ بجلی بلوں میں دوماہ کاعارضی ریلیف دیاگیامگرسیاسی مخالفین اس پربھی سیاست کررہےہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ بجلی کےبلوں پرٹارگٹڈسبسڈی ہے،اس پرآئی ایم ایف کواعتراض نہیں ہوتااوراگرآئی ایم ایف کوکوئی اعتراض ہےتواس پربین الاقوامی مالیاتی فنڈادارےکےساتھ بات چیت ہوسکتی ہے۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ چند علاقوں میں سیلابی ریلوں سے فصلوں کا نقصان ہوا ہے، سیلابی علاقوں میں محکمہ صحت کام کررہا ہے تاہم پنجاب کے سیلابی علاقوں میں صحت کے حوالے سے ایمرجنسی صورتحال نہیں۔ پنجاب میں ڈینگی کنٹرول ہے اور سندھ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ عوام کی سہولت کےلئے بجلی بلوں پردوماہ کاعارضی ریلیف دیاگیاتھا لیکن سیاسی مخالفین بجلی بلوں کے ریلیف پر سیاست کررہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ پوری تیاری کےبعدپنجاب حکومت پروگرام کااعلان کرتی ہے،حکومت ایسا نہیں کرتی کہ پروگرام کا اعلان کردے اور یہ معلوم نہ ہوکہ پیسے کہاں سے آئیں گے، ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی نہیں ہوگی، کٹوتی ہمارے اخراجات سے ہوگی۔
اُن کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت ماحولیات پر بہت کام کررہی ہے، فصلیں جلانے پر لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور بھٹوں کے خلاف کارروائی ہوئی، آئندہ دو تین سال میں پنجاب سے اسموگ کا خاتمہ یا کمی کردی جائے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بانی پی ٹی آئی کاچیف جسٹس پرعدم اعتماد
جولائی 10, 2024 -
بانی پی ٹی آئی نےغیرملکی حکومت سےمددمانگ لی
اگست 21, 2024 -
پاکستان تحریک انصاف آج احتجاج کرے گی
مارچ 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔