بجلی صارفین کیلئےبڑی خبر،حکومت کاسولرسسٹم دینےکااعلان

0
77

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس منعقد کیا گیا پہلی مرتبہ آٹے کے نرخ مقرر کرنے پر صوبائی کابینہ نےوزیراعلیٰ مریم نوازکو خرج تحسین پیش کیا ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 500یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں ۔ بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے، اپنی ٹیم سے مل کر اس کاحل تلاش کیا ۔
مریم نواز نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کررہی ہے پروٹیکٹڈ صارفین کے لئے ٹیکس واپس لینا خوش آئند امر ہے گندم نہ خریدنے کے باوجود آٹے کے نرخ کنٹرول کرنا آسان امر نہیں ۔
مریم نواز نے کہا کہ آٹے کے نرخ 200روپے بڑھنے پر اپنی ٹیم کو فورا بلا لیاآٹا سستا رکھنے کے لئے مانیٹرنگ اور عملدرآمدضروری امر ہے فوڈ منسٹر 16گھنٹے بنیادی اشیاء خوردونوش کے نرخ کنٹرول کرنے پر صرف کریں ۔
کابینہ اجلاس میں قرآن مجید کے معیاری نسخے کے بارے میں نوٹیفکیشن کے اجراء کی منظوری دی گئی ایم ڈی کیٹ 2024 کے انعقاد کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری اور سرکاری کالجوں میں ڈویژنل ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) اور پرنسپلز کی تقرری اورپوسٹنگ کے نئے طریقہ کا ر کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پنجاب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور سپرنٹنڈنٹس سروس رولز 2020 میں ترامیم کی منظوری جبکہ سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز رولز 2013 میں ترامیم کی منظوری اورانٹرنل اکاؤنٹ بیلٹی برانچ میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران بھی ترقی کے حقدار ہوں گے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھانے کی منظوری اور پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے موجودہ صدرکا استعفی منظور،ادارے کے عبوری اور مستقل صدر کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔

 

Leave a reply