بجلی میں اضافے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شروع ہو گیا

0
185

تین ماہ میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 26 اور سہ ماہی ٹیرف میں 18 فیصد اضافے کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شروع ہو گیا

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف مزید 7.13 روپے بڑھانے کا عندیہ دے کر انڈسٹری میں مزید مایوسی پھیلا دی ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق توانائی بحران کی وجہ سے 50 سپننگ ملز، 10 پروسیسنگ ملز جب کہ سینکڑوں ویونگ یونٹ پہلے ہی بند پڑے ہیں، جو ٹیکسٹائل ملز جزوی چل رہی ہیں موجودہ حالات میں وہ بھی بند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو پہلے ہی سالہا سال سے رکے ہوئے ریفنڈز کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے جب کہ روپے کی قدر میں کمی اور بینکوں کے بلند شرح سود کی وجہ سے پیداواری لاگت دوگنا سے زائد ہو چکی ہے، ان حالات میں پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے مسابقت کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے اور انڈسٹری کو بیرون ملک سے برآمدی آرڈرز کے حصول میں بھی نمایاں ہوئی ہے۔

Leave a reply