
بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلوں پر سینیٹ کمیٹی کے ارکان بھی پھٹ پڑے۔
پاکستان ٹوڈے کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ارکان کی جانب سے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا سولر پینل لگوانے کے باوجود ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے تک بل آرہے ہیں، یہ سب آئی ایم ایف کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
سینیٹر کامل علی آغا بولے ایک بندے کا چار مرلے کا گھر ہے اور گیس کا بل 63 ہزار روپے آیا ہے۔
خیال رہے کہ چار ماہ میں دوسری مرتبہ گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، آئی ایم ایف کی شرط پر کم گیس استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر بھی بوجھ بڑھے گا۔
پروٹیکٹڈصارفین کےلیے گیس قیمتوں میں 100 اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 300 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا امکان ہے۔
بڑی مقدار میں گیس استعمال کرنے والوں کےلیےفی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپےکااضافہ متوقع ہے، حتمی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی جبکہ اضافے کا نفاذ یکم فروری سے ہوگا
اپوزیشن نے حکومت کو پھرمذاکرات کی دعوت دے دی
اکتوبر 1, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عاطف اسلم کی آوازمیں پی ایس ایل 11کانغمہ جاری
مارچ 25, 2026 -
ایم ڈی کیٹ 2026: ٹیسٹ دینے کے خواہشمند طلبہ کیلئےبڑااعلان
جولائی 9, 2026 -
بہاولپور میں تیار ہونے والی چنری: خواتین کا پسندیدہ پہناوا
فروری 28, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | |||
| 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 |
| 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 |
| 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
| 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | |














