بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

0
139

لاہور:(پاکستان ٹوڈے)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 6 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں جس کی سماعت اگلے ماہ 2 اپریل کو ہو گی۔ درخواستیں مالی سال 25-2024 کی ریونیو ضروریات کی مد میں دائر کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔

Leave a reply