کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین ہوجائیں تیار ، وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ جولائی سے کمرشل صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 77 روپے 15 پیسے تک پہنچ جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک ہو جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل سروسز کیلئے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے جنرل سروسز کیلئے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف61 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔ بڑے صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی، جولائی سے بڑے صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صنعتی صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے نیپرا کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نوازشریف کادورہ لندن اورامریکہ شیڈول
اکتوبر 22, 2024 -
ملک احمد خان بھچر: پنجاب اسمبلی میں میڈیا ٹاک
مارچ 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔