بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹس اضافے کا امکان

0
57

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) نیپرا نے ایک با پھر بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

نیپرا کی تفصیلات کے مطابق ایک با پھر بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹس اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے، درخواست پر نیپرا 30 مئی کو سماعت کرے گی۔

الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے دی ہے، 2024ء سے 2028ء تک پروگرام کی منظوری کراچی میں بجلی کی پائیدار، مستحکم فراہمی کیلئے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے 20 مارچ 2023 کو پاور ایکوزیشن کا جامع منصوبہ جمع کروایا تھا، 5 سالہ پروگرام میں قابل تجدید توانائی، مقامی فیول اور نیشنل گرڈ سے بجلی کا حصول شامل ہے۔

کےالیکٹرک سولر اور ونڈ انرجی سمیت 1282 میگاواٹ قابل تجدید توانائی اپنے جنریشن مکس میں شامل کرے گی، جنریشن مکس میں 270 میگاواٹ سولر اور دھابیجی کے قریب 200 میگاواٹ کا ہائبرڈ پلانٹ شامل ہیں۔

Leave a reply