بجلی کےبلوں،معیشت کی مضبوطی کیلئے جوکرنا پڑا ضرور کرینگے،نوازشریف

0
40

قائدن لیگ میاں نوازشریف نےکہاہےکہ بجلی کےبلوں اورمعیشت کی مضبوطی کےلئے جوکر ناپڑاضرور کریں گے، معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے۔
قائدمیاں نوازشریف نےملکی سیاسی صورتحال اوربدلتےہوئےحالات بارےپارٹی کی سینئرقیادت کاہنگامی اجلاس طلب کیاتھاجس میں خطاب کرتےہوئےسابق وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مہنگی بجلی اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا،مسلم لیگ ن ہی عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی، ن لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دینا جانتی ہے۔
نوازشریف کامزیدکہناتھاکہ معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے، بجلی کے بلوں ،معیشت کی مضبوطی کےلئے جو کچھ کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے، گھریلو صارفین کو ریلیف دے چکے اب صنعتی صارفین کےلیے ریلیف کی تلاش کررہےہیں۔
اجلاس کےشرکا نےپارٹی قائد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بجلی صارفین کو ریلیف دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاکاکہناتھاکہ حقیقی لیڈر شپ کا یہی تقاضا ہے کہ عوام کو ریلیف دیاجائے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نےنئی حکو متی معاشی پالیسی بارےشرکاکوتفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ،وفاقی وزیراحسن اقبال،وفاقی وزیرخواجہ آصف ودیگرنےشرکت کی۔

Leave a reply