
بجٹ 2026-25 کے لیے ٹیکس تجاویزپرکام جاری ہے۔بجٹ میں سولرپر اضافی ٹیکس لگے گا یا نہیں؟ چیئرمین ایف بی آر نےسولرپرٹیکس سےآگاہ کردیا۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے مطابق مختلف شعبوں کوحاصل ٹیکس چھوٹ پرنظرثانی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے ٹیچرزکو 25 فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ حاصل ہوگا، رواں سال اساتذہ کو ری بیٹ کی مد میں ریفنڈ دیا جائے گا یا ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل2025 کی منظوری دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلوانے کے لیے کوشاں ہیں، بعض دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دینے کے لیے بات چیت ہورہی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق بجٹ میں اساتذہ اور سولرپینل صارفین پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا،سولرپینلزکی درآمد پراضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سولرپینلزپرٹیکس کی شرح بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
اکتوبر 13, 2025پاکستان ریلویز کا مسافروں کیلئے ریلیف اور سہولت کااعلان
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوریاکھادکی قلت سےبچنےکیلئےحکومت کااہم اقدام
اگست 8, 2024 -
مرسیڈیز کی بغیر ڈرائیور آٹوڈرائیو کار متعارف
اپریل 28, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔