بدترین سموگ:محکمہ ٹرانسپورٹ نےنیاہدایت نامہ جاری کردیا

0
19

پنجاب میں بدترین سموگ کےپیش نظرمحکمہ ٹرانسپورٹ نےنیاہدایت نامہ جاری کردیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ نےعدالت کی روشنی میں نئی حکمت عملی تیارکرلی۔جس کےمطابق دھواں چھوڑتی ایل ٹی وی گاڑیوں کوپہلی بار 2ہزار ،دوبارہ خلاف ورزی پر4ہزارجرمانہ ہوگا۔دھواں چھوڑتی بسوں وٹرکوں سمیت ہرطرح کی ایچ ٹی وی گاڑیوں سےنرمی نہ برتنےکی ہدایت کی گئی۔مکمل مرمت ہونےتک ایچ ٹی وی گاڑیاں بس وٹرک اسٹینڈزپرہی تحویل میں رکھنےکی ہدایت کی گئی۔
تمام اضلاع کےڈپٹی کمشنرزاورچیئرمین آرٹیزکیلئےنئی ہدایات جاری۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کاکہناہےکہ سموگ کی وجوہات،مہلک اثرات سےمتعلق عوامی آگاہی مہم چلانےکی ہدایت کی گئی اورسموگ کےتدارک میں عوامی شعور کواجاگر کرنے کے لئےمیڈیاکےتمام ذرائع استعمال کرنےکی بھی ہدایت کی گئی۔ڈی سیز،چیئرمین آرٹیزکوکارروائیوں پرڈاکومنٹری،ویڈیوزکی شکل میں ریکارڈتیارکرنےکی ہدایت دی گئی۔دھواں چھوڑتی گاڑیوں کےخلاف کارروائیوں پرروزانہ اورہفتہ واررپورٹ جمع کرانےکا حکم دیاگیا۔لاکھوں گاڑیوں کامعائنہ،خلاف ورزی پرکروڑوں روپےجرمانےکیےگئے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمدجاویدکاکہناہےکہ سموگ سےنجات کےلئےلوگوں کوساتھ ملاکرچلناچاہتےہیں۔

Leave a reply