بدمعاشی،غنڈہ گردی سےبانی پی ٹی آئی وہاں پہنچ گئےجہاں سےواپسی نہیں،فیصل واوڈا
سینیٹرفیصل واوڈانےکہاہےکہ بدمعاشی اورغنڈہ گردی سےبانی تحریک انصاف عمران خان وہاں پہنچ گئےجہاں سےواپسی نہیں،سزاؤں کاسلسلہ شروع ہوگاتورکنےکانام نہیں لےگا۔
اپنےایک بیان میں سینیٹرفیصل واوڈاکاکہناتھاکہ ملٹری کورٹس میں کسی کابھی ٹرائل ہوتویہ قابل اعتراض نہیں،سپریم کورٹ نے85لوگوں کےکیس کافیصلہ کرنےکی اجازت دی ہے،9مئی کاواقعہ ریاست اورملک کیخلاف ہواتھا،لوگوں نےان معاملات کومذاق بنالیاتھا،سزاؤں کاسلسلہ شروع ہوگاتورکنےکانام نہیں لےگا ۔
ان کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ14،15سال گزارے، بدمعاشی اورغنڈہ گردی سےیہ وہاں پہنچ گئےجہاں سےواپسی نہیں،عدالتیں ملک کی اتنی ہی وفادارہیں جتنےہم ہیں،9مئی کےملزمان کیخلاف شواہداورشہادتیں موجود ہیں۔
فیصل واوڈاکاکہناتھاکہ فیض حمیدسمیت ملزمان کاٹرائل ایک ہی جگہ ہوگا،فیض حمیدنےجوگواہی اورشواہددیےبدقسمتی سےپہلانام بانی پی ٹی آئی کاہے،بشریٰ بی بی کی بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں لوگوں کی لمبی فہرست ہے،ملٹری کورٹس سےملزمان کاٹرائل شروع ہوگااورسزائیں بھی ہونگی،توڑپھوڑ،جلاؤگھیراؤسےملک کونقصان پہنچا،دنیامیں تماشابنا،غنڈہ گردی کی سیاست کانقصان بھی سب کےسامنےہےیہ ہمارےلئےسبق ہے،ایساکام نہیں کرناچاہیےجس سےملک اورریاست کونقصان پہنچے۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔