برازیل کا مستقل رہائشی ویزا کیسے حاصل کیا جاسکتاہے؟

0
2

بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کیلئےاہم خبر،برازیل کا مستقل رہائشی ویزا کیسے حاصل کیا جاسکتاہے؟
برازیل اپنی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں میں مشہور ہے، تاہم اب یہ ملک ان افراد کیلئے بھی ایک پرکشش منزل بن چکا ،جو بیرونِ ملک منتقل ہونے کے خواہشمند ہیں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برازیل اب غیر ملکیوں کو مستقل رہائش (Permanent Residency) کی سہولت فراہم کر رہا ہے، جس کے تحت وہ ملک میں غیر معینہ مدت تک رہائش پزیر، ملازمت اور تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ برازیل کو ایک خوش اخلاق اور مہمان نواز ملک سمجھا جاتا ہے،تاہم بعض برازیلین شہروں میں رہائش کا خرچ بہت زیادہ ہے۔
برازیل کا مستقل رہائشی ویزا غیر ملکی کو قانونی طور پر ملک میں رہنے، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کے حصول کیلئے چند اہم طریقوں میں کاروبار یا جائیداد میں سرمایہ کاری برازیل میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا ایک عام ذریعہ ہے۔
دوسرے طریقہ کار کے مطابق ماہرانہ ملازمت حاصل کرنا اور سپانسرشپ کا حصول عارضی ویزے کی راہ ہموار کرتا ہے، جو بعد میں مستقل ویزا میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ برازیلین شہری سے شادی کرنا یا برازیلین بچہ ہونا بھی مستقل رہائش فراہم کرسکتی ہے۔

Leave a reply