پاکستان ٹوڈے: کیابرج الخلیفہ سے بلند ترین عمارت کا اعزاز چھن جائے گا؟
تفصیلات کے مطابق دبئی میں موجود برج الخلیفہ 2010 سے دنیا کی بلند ترین عمارت ہے، مگر بہت جلد یہ اعزاز اس سے چھن جائے گا۔ وہ عمارت، جو بہت جلد برج الخلیفہ سے دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز چھین لے گی، کی تعمیر شروع ہو گئی ۔۔۔ذرائع کے مطابق کئی برسوں کی تاخیر کے بعد سعودی عرب میں جدہ ٹاور کی تعمیر دوبارہ شروع کر دی گئی ہے ، اسےکنگڈم ٹاور بھی پکارا جا رہا ہے۔
اس ٹاور کی تعمیر کا کام 2013 میں شروع ہوا تھا، مگر کئی برس سے کام رکا ہوا تھا۔2018 میں جب اس کی تعمیر روکی گئی تھی ،تو ایک تہائی عمارت مکمل کرلی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب یہ عمارت مکمل ہوجائے گی تو یہ دنیا کی بلند ترین عمارت قرار پائے گی، جس کی بلندی 3280 فٹ تک ہوگی۔
یہ دنیا کی پہلی عمارت ہوگی، جس کی بلندی ایک کلو میٹر سے زائد ہوگی۔اس کے مقابلے میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 163 منزلہ برج الخلیفہ کی بلندی 2722 فٹ ہے۔تعمیراتی کمپنی کے مطابق جدہ ٹاور کو 4 سے 5 سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔یہ 170 منزلہ عمارت ایک ہوٹل، اپارٹمنٹس، دفاتر، آؤٹ ڈور ڈیک اور دیگر تعمیرات سے لیس ہوگی۔
پہلے اس کی تعمیراتی لاگت 2 ارب ڈالرز لگائی گئی تھی، مگر کئی برس تک کام نہ ہونے کے باعث اس میں اضافہ ہوا ہے۔ اب اس عمارت کی تعمیر پر کتنے ارب ڈالرز خرچ ہوں گے؟ اس بارے میںابھی تک کوئی تخمینہ نہیں لگایا جا سکا، تاہم یہ حقیقت ہے کہ جدہ ٹاور کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد برج الخلیفہ سے دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز چھین جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ن لیگ کااتحادی بن کرپیپلزپارٹی کونقصان ہی ہوا،گورنرپنجاب
جولائی 25, 2024 -
اداکارہ نمرہ خان کےمبینہ اغوامیں نیاموڑ
اگست 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔