برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اپنی فتح کو غزہ کے مظلوموں کے نام کردیا

0
147

لندن : غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ناقد اور نومنتخب رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے نے اپنی کامیابی کے موقع پر بات کرتے ہوئےکہا کہ میری فتح فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی فتح ہے۔

وزیراعظم رشی سونک اور لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیٔر اسٹامر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے معروف سیاستدان جاوج گیلووے نے سامراجی جنگوں کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کےعزم کااعادہ کیا۔

واضح رہے کہ وہ راچڈیل کی نشست پرضمنی انتخاب میں 12 ہزار 335 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، آزادامیدوار مقامی تاجر ڈیوڈ ٹولی دوسرے اور کنزرویٹو امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں یہودیوں کی تنظیم نے بورڈ آف ڈیپٹیز نے کہا ہے کہ آج ہمارے لئے سیاہ دن ہے۔

Leave a reply