برطانوی وزیراعظم نے ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا

0
98

برطانوی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے بتایا کہ آج انہوں نے کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کنگ چارلس کو قبل ازوقت انتخابات کے فیصلےسے آگاہ کیا۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جنگ نے عالمی سلامتی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے، پچھلے پانچ سالوں میں ملک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سب سے مشکل وقت دیکھا ہیں۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے یہ بھی بتایا کہ ملک نے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس چیز پر انہیں برطانوی ہونے پر فخر ہے۔یہ برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا بہترین لمحہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی میڈیا نے بھی ملک میں عام انتخابات 4 جولائی کو کروانے کا اعلان کیا تھا۔

 

Leave a reply