برطانیہ میں سیکنڈ ہینڈ لگژری فیشن لائن متعارف

0
75

پاکستان ٹوڈے: ٹک ٹاک شاپ نے امریکہ میں اپنے کامیاب آغاز کے بعد اب برطانیہ میں بھی اپنے سوشل کامرس پلیٹ فارم کو بڑھاتے ہوئے سیکنڈ ہینڈ لگژری فیشن لائن متعارف کرادی ۔

تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے ۔2016 میں ٹک ٹاک کے نام سے ایک موبائل ایپ لانچ کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ۔ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک آج کل نوجوانوں میں بہت مقبول ہے تاہم اب اس کمپنی نے اپنے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے دیگر کاروباری سرگرمیوں میں بھی اپنے قدم جمانے شروع کردیئے جس کی ایک مثال سیکنڈ ہینڈ لگژری فیشن لائن ہے۔

ٹک ٹاک کی نئی پیشکش کےذریعے برطانیہ کے صارفین کو اعلیٰ درجے کے سیکنڈ ہینڈ لباس، ڈیزائنر ہینڈ بیگز سمیت فیشن کی دیگر اشیا دستیاب ہوں گی ۔برطانیہ میں ابتدائی طور پر 5 نمایاں سیکنڈ ہینڈ برانڈز شامل کئے گئے ہیں، جن میں سیلیئر، لکس کلیکٹو، سائن آف دی ٹائمز، ہارڈلی ایورورن آئٹ، اور بریک آرکائیو شامل ہیں۔

اور یہ منتخب برانڈز اپنی تمام سیکنڈ ہینڈ اشیا کے اوریجنل ہونے کی تصدیق کرتے ہیں ۔
ٹک ٹاک کمپنی کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں سیکنڈ ہینڈ لگژری فیشن کا امریکہ میں تجربہ بہت کامیاب رہا جسے دیکھتے ہوئے اب برطانیہ میں قدم رکھا ہے تاکہ یہاں کے عام لوگوں کو بھی لگژری فیشن کی اشیا سستے داموں فراہم کرسکیں ۔

Leave a reply