برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی

0
26

برطانیہ میں شدید سردی، ہر چیز برف سے ڈھک گئی۔بھاری برفباری نے موسم انتہائی سرد کر دیا۔
برطانوی محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی۔لندن میں نظام زندگی معطل، 200 سے زائد تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ۔موسم کی پہلی برفباری نے برمنگھم کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
مانچسٹر، لیڈز اور بریڈ فورڈ سمیت کئی علاقوں میں ہرطرف سفیدی ہی سفیدی چھا گئی ۔برطانیہ کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔بالخصوص شمالی انگلینڈ، شمالی آئرلینڈ اور شمالی سکاٹ لینڈ کےعلاقوں کیلئے ارلی وارننگ جاری کرتے ہوئے 20 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

Leave a reply