برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں،ایک اور پاکستانی ائیر لائن نے درخواست دیدی

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر، برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں،ایک اور ائیر لائن نےدرخواست دیدی ۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر سیال نے برطانیہ کے تین شہروں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی درخواست دیدی ہے ،ائیر سیال مانچسٹر ، برمنگھم اور لندن کے لیے براہ راست پروازیں چلانا چاہتی ہے۔
اس سے قبل قومی ائیر لائن اور ائیر بلیو بھی برطانیہ کے لئے اپنی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔ برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ائیر لائنز پر پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد ائیر لائنز نے نیا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پابندی ختم ہونے کے بعد پاکستان کی تمام ائیرلائن اجازت لیکر برطانیہ اور یورپ کیلئے اپنے آپریشن کا آغاز کرے گی۔