برطانیہ کیلئے پی آئی اےکا فلائٹ آپریشن کب بحال ہوگا،تفصیلات سامنےآگئیں

0
30

برطانیہ کےلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کابراہ راست فلائٹ آپریشن کب بحال ہوگا،تفصیلات سامنےآگئیں۔
یورپ سےپاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے)پروازوں کی بحالی کےبعدسول ایوی ایشن برطانیہ سے پابندی ہٹانےکیلئےمتحرک ہوگئی۔
ذرائع کےمطابق برطانوی ڈیپارٹمنٹ فارٹرانسپورٹ رواں ماہ کےوسط میں پاکستان کادورہ کرےگی،برطانیہ کیلئےپی آئی اےکابراہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہوجائیگا،برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم15سے17جنوری کوکراچی پہنچےگی،سی اےاےنےبرطانوی ہوابازی سےرابطہ کرکےسیکیورٹی آڈٹ میں استثنیٰ کیلئےدرخواست دیدی۔
ذرائع کاکہناہےکہ برطانوی ڈی ایف ٹی نےاستثنیٰ کیلئے رضامندی ظاہرکردی ،مینول رپورٹ پراعتمادکااظہارکیاہے،برطانوی ہوابازی کی ٹیم رسمی طورپرسی اےاےاورپی آئی اےکاسیفٹی آڈٹ کرےگی،برطانوی ڈی ایف ٹی ٹیم پی آئی اےاورسول ایوایشن کاآڈٹ پہلےہی کرچکی ہے۔
ذرائع کےمطابق ڈی جی سی اےاےنادرشفیع ذاتی طورپربرطانیہ کیلئےپروازوں کی بحالی کیلئےٹیموں کی قیادت کررہےہیں،سول ایوایشن برطانیہ کےڈی ایف ٹی کےوفدکوبریفنگ دےگا،پی آئی اےپہلےمرحلےمیں مانچسٹرکیلئےبراہ راست پروازیں شروع کرےگا،دوسرےمرحلےمیں لندن اوردیگرشہروں کیلئےپروازیں آپریٹ ہوں گی،پی آئی اےیورپ اوربرطانیہ کیلئےاپنےبوئنگ 777طیارے آپریٹ کرےگا۔

Leave a reply