
برفباری کے بعد سردی کی لہر، محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ چند روزمیں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو گا، جبکہ ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں وقفے وقفے سے برفباری بھی جاری ہے، لہٰذا پہاڑوں کا رخ کرنیوالے سیاح احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
دوسری جانب موسم سرماکاپہلابارش برسانےوالامغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا۔شمالی بلوچستان کےپاک افغانستان سرحدی علاقےبارش برسانے والےسسٹم کےزیراثرہیں،چمن شہراورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق توبہ اچکزئی اورپاک افغان سرحدی بالائی علاقوں میں موسلادھابارش کاسلسلہ جاری ہے،قلعہ عبداللہ،گلستان،شیلاباغ اورتوبہ کاکڑی میں بھی بارش سےموسم خوشگوارہوگیا،پشین،خانوزئی،برشور،کان اورمہترزئی میں موسلادھابارش ہوئی۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کردی
فروری 12, 2025 -
ٹیکس ہدف کامشن:حکومت نان فائلرزکےخلاف ان ایکشن
ستمبر 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔