بریل بصارت سےمحروم افرادکیلئےعلم وشعورکی روشنی فراہم کرنےکاموثرذریعہ ہے،مریم نواز

0
27

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ بریل بصارت سےمحروم افرادکیلئےعلم وشعورکی روشنی فراہم کرنےکاموثرذریعہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکابصارت سےمحروم سپیشل ہیروزکیلئےمخصوص ورلڈبریل ڈےپراپنےپیغام میں کہناتھاکہ پنجاب میں جدیدٹیکنالوجی سےآراستہ بریل پریس کام کررہےہیں،بریل پریس کی اپ گریڈیشن سےسپیشل افرادکوبین الاقوامی لیول کاتعلیمی موادمہیاکرناممکن ہے،لاہوراوربہاولپورکےبریل پرنٹنگ پریس کےذریعےسرکاری ونجی اداروں کومفت بکس مہیاکی جارہی ہیں۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ رواں سال پنجاب بھرمیں3ہزارسےزائدسپیشل بچوں کوانرول کیاگیا،بصارت سے محروم طالب علموں کو15ہزارسےزائدبریل بکس فراہم کی جاچکی ،سپیشل طلبہ کوقرآن پاک بھی بریل میں مہیاکیاجارہاہے،خصوصی افرادکوتعلیمی ضروریات پوری کرنےکیلئےمزیدوسائل فراہم کریں گے، بریل بصارت سےمحروم افرادکیلئےعلم وشعورکی روشنی فراہم کرنےکاموثرذریعہ ہے۔

Leave a reply