
سینیٹرفیصل واوڈانےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نےعمران خان کی سیاسی قبرکھوددی۔
اپنےایک بیان میں سینیٹرفیصل واوڈاکاکہناتھاکہ بتادیاتھاکہ پی ٹی آئی ڈی چوک آئےگی تودھلائی ہوگی اورگرفتاریاں ہوں گی،بتادیاتھاکہ پی ٹی آئی بہت بڑی غلطی کرےگی اوربانی پی ٹی آئی کانقصان ہوگا،بشریٰ بی بی کی سیاست نےبانی پی ٹی آئی کی سیاست کوختم کردیا،بشریٰ بی بی نےبانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر کھود دی۔
فیصل واوڈاکامزیدکہناتھاکہ علی امین گنڈاپوراوربشریٰ بی بی ایک ہی گاڑی میں فرارہوئےہیں،علی امین گنڈاپوراوربشریٰ بی بی دونوں پرقتل کےمقدمات درج ہوئےہیں،بشریٰ بی بی نےبانی پی ٹی آئی کی سیاست پرآخری کیل ٹھونک دی،بشریٰ بی بی اورعلی امین ایک دوسرےپرذمہ داری ڈالتے رہے،یہ کارکنان کوہمیشہ کی طرح بےیارومددگارچھوڑکربھاگ گئے۔
اُن کاکہناتھاکہ بشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈاپورکوبھی جلدپکڑلیاجائےگا،بانی پی ٹی آئی کی مشکلات سےمزیدمشکلات ہونگی،علی امین گنڈاپوراوربشریٰ بی بی کامستقبل توجیل کی سلاخوں کےپیچھےہوگا،بانی پی ٹی آئی کی صورتحال اب مزیدخراب ہوگی،جوازخوددےدیاہے،فیض حمیدکی کورٹ مارشل کی صورتحال بھی قریب ہے،ملٹری کورٹ کاعنصربھی موجودہے،9مئی کاٹرائل بھی اب مکمل ہوگا،بدمعاشی اورچڑھائی کےجراثیم اب ہمیشہ کےلئےختم ہوجائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بشریٰ انصاری کا حالیہ دور کے ڈراموں بارے ناپسندیدگی کا اظہار
فروری 21, 2024 -
بشریٰ بی بی کے مقدمات کی تفصیلات کےکیس پراعتراض ختم
جولائی 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔