بشریٰ بی بی نے بہت دلیری کے ساتھ جیل برداشت کی،بیرسٹرگوہر
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ بشریٰ بی بی نے بہت دلیری کے ساتھ جیل برداشت کی ، انہوں نے خود گرفتاری دی تھی۔ اگر کوئی ڈیل ہوتی تو وہ اتنے ماہ جیل میں نہ رہتیں ۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ آج اللہ کے کرم سے بشریٰ بی بی کی 9 ماہ بعد رہائی ممکن ہوئی،اگر کوئی ڈیل ہوتی تو وہ اتنے ماہ جیل میں نہ رہتیں ، بانی پی ٹی آئی بھی جلد رہا ہوں گے، انشاءاللہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں سے میرٹ پر ہوگی۔ بشریٰ بی بی نے بہت دلیری کے ساتھ جیل برداشت کی ، انہوں نے خود گرفتاری دی تھی۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ ہم سارے لوگ بشریٰ بی بی کے ساتھ ہوں گے، عوام بانی پی ٹی آئی کے نظریےاوربشریٰ بی بی کے ساتھ ہیں۔بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا ، بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ لسٹ میں نام نہیں تھا، انہیں جیل میں رکھنے کا یہ ایک بہانہ تھا، انہیں جیل میں صرف عمران خان پر دباؤ لانے کیلئے رکھا گیا۔دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا کہ اور ان کو کس چیز پر گرفتار کریں۔
اُن کاکہناتھاکہ ہم دن رات بانی پی ٹی آئی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، یہ دوری ختم ہوگی، بانی پی ٹی آئی کا ہم پر اعتماد ہے،بشریٰ بی بی کے باہر آنے سے بہت سے مسائل حل ہوں گے، بشریٰ بی بی کسی تحریک میں شریک نہیں ہوں گی،نہ ہی پہلے کبھی کسی تحریک میں حصہ لیا ہے۔ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی، صرف بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انشاءاللہ سب ناکام ہوں گے اور بانی پی ٹی آئی کی کامیابی ہوگی،عمران خان اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کیلئے غلط میسج پھیلائے جاتے ہیں۔
آئینی ترامیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 26ویں ترمیم کو ہم نے قبول نہیں کیا تھا، ہم 26ویں ترمیم کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
واضح رہے کہ بانی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔