بشریٰ بی بی کی قیادت میں قافلہ ریڈزون کی طرف گامزن

0
20

بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی زیرقیادت قافلہ 26نمبر چورنگی سےریڈزون کی طرف روانہ ہوگیا۔
بانی تحریک انصاف عمران خان کےاحتجاج کےلئے متبادل جگہ کی حامی بھرنے کے باوجودبھی بشریٰ بی بی نےماننےسےانکارکرتےہوئےپی ٹی آئی کاقافلہ لےکر اسلام آبادکےسیکٹرجی11میں پہنچ گئیں۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں، عمران خان نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اس بار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی معاملات پر مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی کوئی فیصلہ نہیں کر سکے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت دھرنے کیلئے حتمی مقام کا تعین کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، مرکزی قیادت میں کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ کارکنان کو اسلام آباد حتمی مقام تک لے جانے کیلئے رابطہ کاری میں مشکل ہو رہی ہے۔
اس سے قبل بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے دوسری ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور سے ملاقات کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کےوفدکی عمران خان کےساتھ تقریباً40منٹ تک ملاقات جاری رہی،جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےاحتجاج اور حکومت کی طرف سے آپشنز سےعمران خان کو آگاہ کیا۔
اس دوسری اہم ملاقات میں عمران خان نے بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کیلئے اہم پیغام ریکارڈ کروایا تھا۔
عمران خان کے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروانے کے بعد بیرسٹر گوہر، بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام دکھانے کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویڈیو پیغام سننےکےبعد بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے آئندہ کےلائحہ عمل کے اعلان کا امکان تھا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے ویڈیو پیغام میں حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Leave a reply