بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست نمٹا دی گئی

0
15

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی, کیا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا استفسار۔

بشریٰ بی بی کے شفاء ہسپتال سے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، کیا بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا استفسار۔

جی، وہ بالکل ٹھیک ہیں، اسٹیٹ کونسل عبدالرحمن کا جواب، زہر سے متعلق کیا ہے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا استفسار، زہر کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے، اسٹیٹ کونسل عبدالرحمن کا جواب۔

بشریٰ بی بی خود عدالت میں پیش ہو کر بریف کرنا چاہتی ہیں، بشریٰ بی بی کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا. درخواست نمٹا رہے ہیں۔

Leave a reply