بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےالزام پرسابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نےردعمل دےدیا۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےکہاکہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو فون آنا شروع ہوگئے کہ ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں ہم تو ملک سے شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آگئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق بشریٰ بی بی کےاس بیان پرسابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاویدباجوہ کاکہناتھاکہ دوست ملک کے حوالے سے سابق خاتون اول کا بیان 100 فیصد جھوٹا ہے۔ کوئی ملک ایسی بات کیسے کرسکتا ہے خاص طور پر جس کے ساتھ ہماری اتنی دوستی ہو، بشریٰ بی بی کے دورے پر ان کے لیے خانہ کعبہ اور روضہ رسول کا دروازہ کھولا گیا اور ان کو بے شمار تحائف دیے گئے۔
ذرائع کےمطابق قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ میں خانہ کعبہ جاکر یہ بات کرنے کو تیار ہوں کہ جو بشریٰ بی بی کی جانب سے بات کی گئی وہ بالکل جھوٹ ہے، دورے کے بعد ان کے پاس کوئی کالز نہیں آئیں، بشریٰ بی بی نے جھوٹی بات کی ہے۔
ذرائع کےمطابق سابق آرمی چیف کاکہناتھاکہ بشریٰ بی بی اس کے بعد اپنی بیٹی کے نکاح کے لیے بھی سعودی عرب گئیں، 2021 میں عمران اور بشریٰ بی بی پھر سعودی عرب گئے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا۔
ذرائع کےمطابق ان کا کہنا تھا کہ شریعت کے نفاذ کے متعلق کوئی ملک کیسےبات کر سکتا ہے، ان کو سعودی عرب نے اربوں ڈالر رول اوور کر کے دیے، اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے، یہ میرے لیے بھی بڑا معمہ ہے۔لگتا ہے عمران خان بھی اپنا بیانیہ بنانے کے لیے کل کہہ دیں گے کہ یہ بات درست ہے۔
ذرائع کےمطابق قمرجاویدباجوہ کاکہناتھاکہ مجھے فکر اور تشویش ہے، ریٹائرڈ فوجی کے پاس اپنا کوئی دفاع نہیں ہوتا، سویلین تو کسی بھی حوالے سے بات کر لیتے ہیں، لگتا ہے بشریٰ بی بی نے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے شریعت کی باتیں شروع کردی ہیں۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔