بشری بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت

0
79

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر بھی سماعت

اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن ،اسلام آباد انتظامیہ کی ڈائیریکٹر لاء عدالت میں پیش, عدالت کے حکم پر ڈائریکٹر لاء نے بنی گالا سب جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کردی ہے۔

عدالت کی اسٹیٹ کونسل کو رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو فراہمی کی ہدایت، بنی گالا سب جیل کا دورہ کرنے والی افسر سہولیات سے مطمئن ہوئی ہیں۔

بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی نہ کرنے اور ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر کی رپورٹ پر عدالت برہم، یہ سب سیاست ہے ، رپورٹ دیکھ کر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ریمارکس، رحمان صاحب یہ عدالت میں سیاست ہو رہی ہے ، عدالت کا اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ

31 جنوری سزا کے بعد 141 خواتین داخل ہوئیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، آپ کہتے تھے جیل اوور کرواڈڈ ہےآپ کا مطلب ہے کہ بس سیاست ہو ، کمیونٹی سمجھتی ہے کہ بنی گالا قید کرکے خیرات دے رہے ہیں۔

ایک طرف کہا جا رہے ہیں کہ جگہ کم ہے قیدی زیادہ ہیں دوسری جانب 141 خواتین داخل ہو گئی ہیں، جب نئی خواتین جیل داخل ہوگئیں تو پھر منتقلی نہ کرنے کا جواز تو ختم ہوگیا۔ آپ لوگ عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے ، آپ بلائیں ناں اپنے چیف کمشنر اور ایڈوکیٹ جنرل کو، آپ لوگ تُلے ہوئے ہیں کہ رولا آف لاء کا انڈیکس صفر پر اجائے۔

آپ یہاں کیوں کھڑے ہیں پنجاب والوں کو بلاتے ہیں ، آپ ذرا اپنے سپرنٹینڈنٹ کو توہین عدالت کی کارروائی سے بچانے کی کوشش تو کریں ، آپکا یہ موقف بینچ نمبر 7 نے مسترد کردیا تھا ، وہاں پنجاب کا سیئر لاء افسر پیش ہوا ، تاریخ پر ملزمان کا ملنا ، ملنا نہیں ہوتا ، وہ تو سماعت ہو رہی ہوتی یے۔

ملاقات کا مطلب علیحدگی میں پراپر ملاقات ہوتا یے، آپ نے کیس کی سماعت کے دوران ملاقات کا کہہ کر جان چھڑا لی۔

بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر بھی سماعت, عدالت کی ہفتے میں ایک دن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرانے کی ہدایت.

عید کے موقع پر بھی بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی ملاقات کرانے کا حکم،حکومت کسی کی نجی پراپرٹی کو سب جیل کیسے قرار دے سکتی ہے آئیندہ سماعت پر دلائل طلب، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی۔

Leave a reply