بغیر سکرین والا منفرد اے آر لیپ ٹاپ متعارف

0
33

بغیر سکرین والا منفرد لیپ ٹاپ تیار کر لیا گیا۔

اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ترین لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا گیا ۔ صارفین اس لیپ ٹاپ میں اے آر گلاسز کو سکرین کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔

سپیس ٹاپ جی 1 نامی لیپ ٹاپ کے اے آر گلاسز پہننے سے آنکھوں کے سامنے 100 انچ کی ورچوئل اسکرین نمودار ہو جائے گی۔چونکہ سب بھاری ہارڈ وئیر لیپ ٹاپ کے اندر ہیں تو اے آر گلاسز کا وزن نہ ہونے کے برابر ہے۔ کمپنی نے اسے spatial کمپیوٹنگ عہد کا لیپ ٹاپ قرار دیا ہے، جس کے اے آر گلاسز لیپ ٹاپ سے کنکٹ ہوتے ہیں، جبکہ کی بورڈ اور کی پیڈ بھی اس میں موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق اے آر گلاسز کی 100 انچ کی ورچوئل سکرین حقیقی دنیا میں تیرتی محسوس ہوتی ہے۔اس کے اندر کوالکوم سنیپ ڈراگون پراسیسر موجود ہے ،جبکہ 16 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج دستیاب ہے۔ گلاسز میں اوپن ائیر سپیکر سسٹم بھی موجود ہے، جبکہ شیشوں کی جگہ او ایل ای ڈی ڈسپلے گلاسز میں دیا گیا ہے، تاکہ ورچوئل سکرین حقیقی محسوس ہو۔

اگرآپ ورچوئل سکرین استعمال نہیں کرنا چاہتے تو یو ایس بی سی پورٹ کے ذریعے مانیٹر کو لیپ ٹاپ سے کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس لیپ ٹاپ میںوائی فائی 7، بلیو ٹوتھ 5.3، سم کارڈ سپورٹ، 5 اور 4 جی جیسے وائرلیس فیچرز اس میں دستیاب ہوں گے، جبکہ اس کی بیٹری سنگل چارج پر 8 گھنٹے تک کام کر سکے گی۔ اس لیپ ٹاپ کا آپریٹنگ سسٹم بھی کسی حد تک اینڈرائیڈ جیسا ہوگا ،نیز ویڈیو کالز کیلئے 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

Leave a reply