بلاول، شہباز، زرداری، فضل الرحمان اور سراج الحق نے کہاں ووٹ کاسٹ کیے؟
بلاول، شہباز، زرداری، فضل الرحمان اور سراج الحق نے کہاں ووٹ کاسٹ کیے؟
پاکستان ٹوڈے کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 82 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ووٹ ڈالیں گے تو ملک کی تقدیر بدلے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے نواز شریف کو موقع دیا تو سب مل کر ملک کی تقدیر بدلیں گے، نفرتیں اور کدورتیں دور کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے این اے 194 نوڈیرو میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 207 نوابشاہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے این اے 65 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ خورشید شاہ نے این اے 200 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 202 میں ووٹ کاسٹ ڈالا۔
سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے این اے 218 کے پولنگ اسٹیشن ہادی نگر اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے اہلیہ کے ہمراہ بوائز اسکاؤٹس ہیڈکواٹر کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر چیف جسٹس پولنگ پر موجود پولنگ اسٹاف اور ووٹرز سے گھل مل گئے۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کا کہنا تھا عوام آج ووٹ ڈال کر قومی فریضہ انجام دیں، عوام آج اپنے بہترین نمائندے منتخب کرنے کے لیے ووٹ کاسٹ کریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
جون 22, 2024 -
دنیا کی پہلی مس اے آئی مقابلہ حسن کا انعقاد
اپریل 19, 2024 -
بلیو سکائی سوشل ایپ کیا ہے؟ مقبولیت کی وجوہات سامنے آ گئیں
نومبر 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔