بلاول بھٹو،مولانافضل الرحمان کومدارس رجسٹریشن بل پرقائل کرنےمیں ناکام

0
17

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری ،سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کو مدارس رجسٹریشن بل پرقائل کرنےمیں ناکام ہوگئے۔
سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام آگئی۔
ذرائع کےمطابق مدارس رجسٹریشن بل پرجےیوآئی اورپیپلزپارٹی میں برف نہ پگھل سکی،بلاول بھٹونےبل کی منظوری نہ ہونےپروجوہات سےمولانافضل الرحمان کوآگاہ کیا۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی نےبل کی منظوری کےوقت ووٹ دیاتھا،بل کی رکاوٹ کہیں اورسےآرہی ہے، پیپلزپارٹی آپ کےساتھ ورکنگ ریلیشن شپ جاری رکھےگی۔
ذرائع کےمطابق سربراہ جمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان نےبلاول بھٹوکوجواب دیاکہ آپ قانونی اوراخلاقی جوازکھوچکےہیں۔صدرنے10روزمیں بل پردستخط کرنےتھےنہیں کئےتوبل قانون بن چکاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ بلاول بھٹونےبل کی منظوری سےمتعلق ایک اورکوشش کرنےکی یقین دہانی کرائی ،میں ایک بارپھربات کرتاہوں امیدہےبل منظور ہوجائے گا۔

Leave a reply