بلاول بھٹونےحکومت کاساتھ چھوڑنےکی دھمکی دیدی

0
26

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکینال منصوبہ ترک نہ کرنے پر وفاقی  حکومت  کا ساتھ چھوڑنے کااعلان کردیا۔
حیدرآبادمیں جلسےسےخطاب کرتےہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ شیروالےخون چوسنےکےعلاوہ کچھ نہیں کرتے،ن لیگ کاہرمنصوبہ کسان دشمن رہاہے،کسانوں سےفصل نہ خریدناظلم ہے،سندھ مخالف منصوبے بند کیےجائیں،میں کیوں نہیں چاہوں گاچولستان میں ترقی ہو،کسانوں کےمعاشی قتل کوہم نےبچاناہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کامزیدکہناتھاکہ عجیب لوگ ہیں سمجھتےہیں دھمکیوں سے پیپلز پارٹی کوڈرادیں گے،ہم ذاتی اورسیاسی مفادکیلئےنہیں،سندھ کوبچانے نکلے ہیں، کسی غلط فہمی میں نہ رہنامیں پیچھےنہیں ہٹوں گا،میں اپنی عوام کیساتھ کھڑاہوں،آپ اپنا منصوبہ چھوڑیں میں اپنی عوام نہیں چھوڑوں گا،کینالزمنصوبہ نہ رکاتوپیپلزپارٹی آپ کیساتھ نہیں چل سکتی۔ہم پاکستان کی ترقی اوروفاق کی مضبوطی چاہتےہیں،ہم اپنےاصولوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Leave a reply