
بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے ،جبکہ گلگت بلتستان میں 10 معدنی بلاکس کے حصول کی پیشرفت میں سونا، تانبہ، نکل اور کوبالٹ کے ذخائر کی تصدیق کرلی گئی۔
یہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کا جامع تجارتی منصوبہ ہے۔او جی ڈی سی ایل اور پی ایم ڈی سی کی ففٹی ففٹی شراکت داری، مشترکہ منصوبے کا اعلان 8-9 اپریل کوپاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے دوران متوقع ہے۔
اسی طرح گلگت بلتستان میں 10 معدنی بلاکس کے حصول میں پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں سونا، تانبہ، نکل اور کوبالٹ کے ذخائر کی تصدیق کی گئی ہے۔پنجاب میں چنیوٹ کے معدنی ذخائر کی تلاش کیلئے او جی ڈی سی ایل اور منرل ڈیپارٹمنٹ میں رابطے جاری ہیں۔
اینٹیمنی کی ریفائننگ کیلئے پاکستان نے اومان کی جدید سہولیات سے استفادے پر غور شروع کردیا ہے، پاکستان میں جدید کان کنی کے فروغ کیلئے تعلیمی نصاب کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔معدنی شعبے کی ترقی کیلئے او جی ڈی سی ایل کا ایچ ای سی اور یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون اور بلوچستان میں اینٹیمنی کے ذخائر کے مکمل تجزیے کیلئے ریموٹ سینسنگ اور جیولوجیکل سروے کی تیاری ہے۔
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹیکسٹائل شعبہ کےلئے خوشخبری..برآمدات میں 10فیصد اضافہ
فروری 17, 2024 -
سورج آگ برسانے لگا،محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری
مئی 8, 2024 -
نیویارک:امریکی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،6افرادہلاک
اپریل 11, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔