بلوچستان میں پھردہشتگردی ،مسافربسوں سے9افرادکااغواکےبعدقتل

0
4

بلوچستان ایک بارپھردہشت گردی کی زدمیں ،دہشتگردوں نےمسافربسوں میں سے 9افرادکو اغوا کرنے کےبعدقتل کردیا۔
بلوچستان کےعلاقہ سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں نے 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب کوئٹہ سے لاہور جانے والی دو مسافر بسوں میں سوار کم از کم 9 مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اغوا کیا اور پھر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
اس حملے کی ذمہ داری فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی، تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے موسیٰ خیل – مکھتر اور خجوری کے درمیان شاہراہ کو بند کرنے کے بعد ان 9 مسافروں کو قتل کیا۔
کمشنرسعادت حسین کاکہناہےکہ جاں بحق ہونیوالوں کاتعلق پنجاب کےمختلف علاقوں سےتھا،لاشوں کولورالائی ہسپتال منتقل کردیاگیا،دہشتگردی کے اس وقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں میں 2بھائی شامل ہیں جن کاتعلق دنیاپورسےہے۔
وزیراعظم شہبازشریف مذمت:


وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں بس سےمسافروں کےاغوااورقتل کی مذمت کی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ دہشتگردوں سےپوری قوت سےنمٹیں گے، بےگناہ افرادکےخون کابدلہ لیاجائےگا،نہتےشہریوں کاقتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے،دہشتگردی کےناسورکوجڑسےاکھاڑکردم لیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی،مذمت:


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےبھی بےگناہ مسافروں کونشانہ بنانےکی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوراس دلخراش واقعہ پردکھ اوراظہارافسوس کیا۔محسن نقوی نے لواحقین سےدلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ جاں بحق افرادکےلواحقین کےغم میں برابرکے شریک ہیں،دکھ کی گھڑی میں سوگوارخاندانوں کےساتھ کھڑےہیں،معصوم لوگوں کونشانہ بناناسفاکیت کی انتہاہے،فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں نےبےگناہ لوگوں کونشانہ بناکربدترین بربریت کامظاہرہ کیا،مسافروں کونشانہ بنانے والے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کاخاتمہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی مذمت:


وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نےلورالائی کےقریب دہشتگردی کےاس واقعہ پردکھ کااظہارکرتےہوئےکہاکہ نہتےمسافروں کاقتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے،پاکستانی شناخت پرمعصوم کاقتل ناقابل معافی جرم ہے،جواب سخت ہوگا،دہشتگردوں نےانسان نہیں ،بزدل درندےہونےکاثبوت دیا،بلوچستان کی مٹی میں بےگناہوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا،ریاست ان قاتلوں کوزمین کےاندربھی چھپنےنہیں دےگی۔
اُنہوں نےمزیدکہاہےکہ دہشتگردی کےہرمنصوبےکوطاقت ،عزم اوراتحادسے کچلیں گے،بلوچستان دشمنوں کےلئےقبرستان بنےگا،فتنہ الہندوستان کےپروردہ دہشتگردوں کےتمام نیٹ ورک تباہ کریں گے،یہ ریاستی جنگ ہے،اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا،پاکستانی عوام کےزخموں کابدلہ لیں گے،دہشت گردی کاخاتمہ کرکےدم لیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی مذمت:


وزیراعلیٰ مریم نوازنےکوئٹہ سے پنجاب آنے والی بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور بے گناہ مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Leave a reply