بلڈمون پاکستان میں نظرآئےگایانہیں؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال پہلی بار ’بلڈ مون‘ کا نظارہ پاکستان میں ہوسکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات مکمل چاند گرہن ہوگا، گرہن کی وجہ سے چاند کا رنگ سرخ نظر آنے کی وجہ سے ’بلڈ مون‘ کہا جائے گا۔
گرہن کا آغاز 7 ستمبر کو رات 8 بجکر 28 منٹ پر ہوگا، جزوی چاند گرہن 7 ستمبر کو 9 بجکر 27 منٹ پر شروع ہوگا، گرہن کا نقطہ عروج رات 11 بجکر 12 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن رات 12 بجکر 57 منٹ پر ختم ہوگا جبکہ مکمل اختتام 8 ستمبر کو رات 1 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔چاند گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے 27 منٹ ہوگا، چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔
چاند گرہن کا نظارہ ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا، بحرالکاہل، مغربی شمالی امریکا، مشرقی جنوبی امریکا، بھارت، بنگلادیش، چین، جاپان اورسعودی عرب میں بھی دیکھا جاسکے گا۔