بنوں واقعہ:9مئی کےمنصوبہ سازوں کوڈھیل کانتیجہ ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

0
23

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےکہاہےکہ بنوں واقعہ اس لیے ہوا کہ ہمارا عدالتی و قانونی نظام 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو ڈھیل دے گا تو ملک میں انتشار مزید پھیلے گا۔
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کاپریس کانفرنس کےدوران بنوں واقع بارےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ 15جولائی کوبنوں میں دہشتگردوں کےحملے میں ہمارے8جوان شہیدہوئے۔ فوج نے ایس او پیز کے مطابق بالکل درست ردعمل دیا، فوجی ایس او پیز کے مطابق تنصیبات پر حملہ ہو تو پہلے وارننگ دی جاتی ہے، پھر ہوائی فائرنگ اور پھر دو ٹوک جواب دیا جاتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکامزیدکہناتھاکہ بنوں امن مارچ میں مسلح لوگ شامل ہوئے۔جنہوں نے جائے وقوعہ پر فائرنگ کی، دیوار کو گرادیا اور راشن ڈپو کو لوٹا۔فوج نے زور دیا کہ بنوں واقعے میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے فوج کی نہیں، احتجاجی مجمع میں شامل ہوکر شرپسند عناصر فائرنگ کرکے لوگوں کو قتل کرتے ہیں، تو یہ ذمہ داری وہاں کی حکومت، پولیس اور انتظامیہ کی ہے، یہ سمجھ نہیں آتا کہ اپنی سیاسی جماعت اور صوبائی حکومت کیخلاف کس بات کا احتجاج کرایا جارہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کاکہناتھاکہ بنوں واقعہ اس لیے ہوا کہ ہمارا عدالتی و قانونی نظام 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو ڈھیل دے گا اور کیفر کردار تک نہیں پہنچائے گا تو ملک میں انتشار مزید پھیلے گا اور فسطائیت بڑھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنوں واقعے پر عوام کا پرامن احتجاج بالکل ہونا چاہیے، دہشت گردوں کیخلاف مارچ کریں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس سال 22ہزار409 چھوٹے بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔ اس دوران 398 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔ انتہائی سنجیدہ معاملات کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ عزم استحکام ہمہ گیر، مربوط کاؤنٹر ٹیررازم کمپین ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہر گھنٹے میں چار سے پانچ انٹیلی جنس آپریشن کر رہے ہیں۔ ملک میں 32 ہزار میں سے 16 ہزار مدارس رجسٹر ہو سکے ہیں۔ کیا ان مدارس کو فوج نے رجسٹرڈ کرنا ہے۔ پچاس فیصد مدارس کا پتا نہیں کس کے ہیں، کون چلا رہاہے؟ اسی طرح نان کسٹم پیڈ گاڑیاں لاکھوں کی تعداد میں ملک میں موجود ہیں۔ انہی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو دہشت گرد بھی آپریٹ کرتے ہیں۔ بےنامی پراپرٹی، بےنامی اکاؤنٹس بھی غیرقانونی سپیکٹرم کا حصہ ہیں۔ غیرقانونی معیشت اور سپیکٹرم کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔

Leave a reply