بنگلہ دیش:وزیراعظم شیخ حسینہ واجدمستعفی

0
53

کوٹہ سسٹم کااحتجاج رنگ لےآیا،بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدنےاستعفادےدیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق شیخ حسینہ واجدنےعوامی دباؤپراستعفادیااورملک بھی چھوڑدیا۔شیخ حسینہ واجدنےمحفوظ مقام پرمنتقلی سےقبل تقریرریکارڈکر انےکی کوشش کی،شیخ حسینہ واجدکوتقریرریکارڈکرانےکاموقع نہیں دیاگیا،ہزاروں لوگ وزیراعظم حسینہ واجدکی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکومجبورااستعفادیناپڑا۔اس سےقبل بنگلہ دیش کےآرمی چیف نےبھی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکواستعفادینےکےلئےالٹی میٹم دیاتھا۔بنگلہ دیش کےآرمی چیف نےلوگوں سےصبرکی درخواست کی ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق شیخ حسینہ واجدایک فوجی ہیلی کاپٹرمیں بھارت روانہ ہوگئیں،دہلی میں بنگلہ دیش کےہائی کمیشن نےبھی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکےاستعفےکی تصدیق کردی۔
واضح رہےکہ بنگلہ دیش میں ایک ماہ سےجاری مظاہروں میں300افرادہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوئے،طلبہ نےآج ڈھاکہ کی طرف مارچ کی کال دی تھی،طلبہ سرکاری ملازمتوں میں متنازع کوٹہ سسٹم ختم کرنےکامطالبہ کررہےتھے۔

Leave a reply