بنگلہ دیش: ایئرفورس کاتربیتی طیارہ گرکرتباہ،19افرادہلاک،متعددزخمی

0
3

بنگلہ دیش میں ایئرفورس کاایف 7تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا،حادثےمیں 19افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق واقعہ دوپہر کو پیش آیا جب تربیتی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر 6 منٹ پر پرواز بھری تاہم طیارہ ڈھاکا کے علاقے اتارا میں ایک کالج کی عمارت پر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
بنگلہ دیشی حکام کےمطابق طیارہ حادثےمیں ہلاکتوں کی تعداد19ہوگئی،جبکہ جھلس کرزخمی ہونے والے50سےزائدافرادہسپتال میں زیرعلاج ہیں،ہلاک اور زخمیوں میں بچےبھی شامل ہیں۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ائیرفورس کاتربیتی طیارہ کالج اورسکول کیمپس پرگرکرتباہ ہوا تھا ،بنگلہ دیش عبوری حکومت کےسربراہ محمدیونس نے حادثے پراظہارافسوس کیااورکہاکہ حادثےکی وجہ جاننےکےلئےتمام ضروری اقدامات کیےجائیں گے۔

Leave a reply