بنگلہ دیش سےوائٹ واش:پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

0
40

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نےنئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔بنگلہ دیش سےٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کےبعدپاکستان ٹیم کی دودرجےتنزلی ہوگئی۔
بنگلہ دیش سےٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش کےبعدپاکستان کرکٹ ٹیم کےاثرات منظرعام پرآنےلگے۔قومی ٹیم دودرجےتنزلی کاشکارہوگئی۔بنگلہ دیش سےعبرتناک شکست کےبعدشاہینوں کی مشکلات میں اضافہ قومی ٹیم چھٹی پوزیشن سے آٹھویں پوزیشن پرآگئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جاری کردہ رینکنگ کےمطابق آسٹریلیاپہلے،بھارت دوسرےاورانگلینڈتیسرےنمبرپرہے،جبکہ ساؤتھ افریقہ چوتھے،نیوزی لینڈپانچویں اورسری لنکاچھٹےنمبرپربراجمان ہیں۔
ویسٹ انڈیزساتویں ،پاکستان آٹھویں جبکہ بنگلہ دیش نویں پوزیشن پرآگئی،آئرلینڈ دسویں، زمبابوے گیارہویں اور افغانستان بارہویں نمبر پر موجودہے۔

Leave a reply