بنگلہ دیش نےبھارت سےباضابطہ طورپرشیخ حسینہ واجد کی حوالگی کامطالبہ کردیا۔
بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو عدالتی کارروائی کے لیے حوالے کیا جائے۔
بنگلہ دیش کےمشیرخارجہ کاکہناتھاکہ بھارت کو شیخ حسینہ کی حوالگی سے متعلق زبانی سفارتی پیغام بھیجا ہے۔
قبل ازیں بنگلہ دیش کے مشیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیرعالم چودھری کا کہنا تھاکہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکا معاہدہ موجود ہے اور بنگلہ دیش قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کام کرے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ اور حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلہ دیشی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
یادرہےکہ رواں سال جولائی میں بنگلہ دیش میں طلبہ کی زیر قیادت کوٹہ سسٹم مخالف مظاہرے شروع ہوئے جو بعد ازاں حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہو گئے۔
بڑھتے عوامی دباؤ اور پر تشدد مظاہروں کے نتیجے میں 5 اگست کو شیخ حسینہ ملک سے فرار ہوکر بھارت پہنچ گئیں جہاں وہ اب تک موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے بین الاقوامی جرائم ٹربیونل (آئی سی ٹی) کو 2010 میں شیخ حسینہ نے پاکستان سے علیحدگی کے دوران ہونے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے قائم کیا تھا۔
نومنتخب صدرٹرمپ کاپاناماکینال کاکنٹرول واپس لینےکاعندیہ
دسمبر 23, 2024نیویارک میں برفباری سے چہار سو سفیدی چھا گئی
دسمبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔