بنگلہ دیش میں5.7 شدت کا زلزلہ:عمارتیں لرزاُٹھی،3افرادجاں بحق،متعددزخمی

0
18

بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ آنےسےعمارتیں لرزاُٹھی،3افرادجاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے۔
بنگلہ دیش میں شدیدزلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئے،زلزلےکےباعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
بنگلہ دیش میں طاقتور زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ زلزلے نے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.7 شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر نرسنگدی کے قریب آیا، جو دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 33 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔
زلزلے کے جھٹکے ڈھاکا سمیت قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔زلزلے کے بعد کسی بڑے ڈھانچے کو نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔
بھارت کے مشرقی علاقوں خاص طور پر کلکتہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 5.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ،۔شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان میچ جاری تھاجس کوزلزلےکےباعث کچھ دیرکےلئےروک دیاگیا۔

Leave a reply