بچوں کومحفوظ مستقبل کی فراہمی کیلئےاجتماعی کوشش کرناہوں گی، صدرمملکت

0
10

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ بچوں کومحفوظ مستقبل کی فراہمی کیلئےاجتماعی کوشش کرناہوں گی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کاچائلڈلیبرکےخلاف عالمی دن پراپنےپیغام میں کہناتھاکہ چائلڈلیبر کے خلاف عالمی دن بچوں کواستحصال اورمشقت سے بچانے کی یاددہانی ہے،بچوں سےمشقت لیناایک عالمی چیلنج ہے،پاکستان بچوں کے استحصال کےخاتمےکےلئےمکمل طورپرپُرعزم ہے،پاکستان نےبچوں کے استحصال کےخاتمےاوران کی مددکیلئےکئی اقدامات کیے۔
صدرمملکت کامزیدکہناتھاکہ بچوں کومحفوظ مستقبل کی فراہمی کیلئےاجتماعی کوشش کرنا ہوں گی،پاکستان نےبچوں کےاستحصال اورچائلڈلیبرکی روک تھام کیلئے قوانین منظورکیے،متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال،بحالی کیلئےمؤثرنظام اورسروس یونٹس قائم کیےگئےہیں،بچوں کےحقوق کےتحفظ کیلئےقومی سطح پرادارےبھی قائم کیے گئےہیں۔
اپنےپیغام میں اُن کاکہناتھاکہ آجرچائلڈلیبرقوانین پرسختی سےعمل کریں،ہمیں یقینی بناناہوگاکہ کام کی جگہیں بچوں کےاستحصال سےپاک ہوں،والدین اور سرپرست اپنےبچوں کی تعلیم کومختصرمدتی فوائدپرترجیح دیں،سکول اوراساتذہ اُن بچوں کی شناخت کریں جوسکول چھوڑجاتےہیں،میڈیاکوچائلڈلیبرکےبارےمیں شعوراجاگرکرنےکی ضرورت ہے،مخیرحضرات اورسول سوسائٹی کمزورخاندانوں کی مددکریں،یقینی بناناہوگاکہ کوئی بچہ غربت کی وجہ سےمزدوری کرنےپرمجبورنہ ہو۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کامزیدکہناتھاکہ عالمی برادری غزہ جیسےجنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی حالت زرپرفوری توجہ دے،ہزاروں معصوم بچےقابض افواج کےتشدداورجارحیت کےسبب بےگھر،زخمی یایتیم ہوچکے،غزہ کےبچوں کوفوری طورپرعالمی امداد،تحفظ اورانصاف کی ضرورت ہے،بچوں کوبھوک، تکلیف اور چائلڈلیبرمیں شامل ہونےکےشدیدخطرات کاسامناہے،تمام اسٹیک ہولڈرز چائلڈلیبرکےخاتمےکےلئےعملی اقدامات کریں۔

Leave a reply