بچوں کی غیرقانونی اسمگلنگ کاخاتمہ پنجاب حکومت کاعزم ہے،مریم نواز

0
2

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ بچوں کی غیرقانونی اسمگلنگ کاخاتمہ پنجاب حکومت کاعزم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاانسانی اسمگلنگ کےخلاف عالمی دن پرپیغام میں کہناتھاکہ انسانی اسمگلنگ غلامی کی ہی ایک جدیدشکل ہے،انسانی اسمگلنگ کے سدباب کادن کامقصدعوامی شعوراُجاگر کرناہے، انسانی سمگلردولت کی ہوس میں عام آدمی کی جان سےکھیلنےسےبھی گریزنہیں کرتے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ بچوں کی غیرقانونی اسمگلنگ کاخاتمہ پنجاب حکومت کاعزم ہے،بچےمیری ریڈ لائن ہیں،ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے،عزم ہے پنجاب کاہربچہ انسانی اسمگلنگ سےمحفوظ رہے،بچوں کااستحصال کسی صورت برداشت نہیں۔

Leave a reply