بچی کےاغواوشادی کیس،عدالت نےرپورٹ طلب کرلی

0
4

بچی کےاغواوشادی کیس میں عدالت نےچائلڈمیرج قانون میں ترمیم پررپورٹ طلب کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ میں کمسن بچی کےاغواوشادی کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزارکےوکیل اورسرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
سرکاری وکیل نےقانون میں ترمیم کیلئےمہلت مانگی، جس پرعدالت نے چائلڈ میرج قانون میں ترمیم پررپورٹ طلب کرلی۔
سرکاری وکیل نےکہاکہ قانون میں جلدترمیم متوقع ہے،کم عمری میں شادی کےبعدساتھ رہنابھی زیادتی ہے۔
وکیل درخواست گزار نےموقف اختیارکیاکہ 18سال سےکم عمرکی شادی غیر قانونی ہے،درخواست گزارکی بیٹی صرف15سال کی ہے ،بچی اس وقت مبینہ شوہرکےساتھ پنجاب میں ہے،بچی 18سال سےکم عمرہے،شوہرکےساتھ رہ بھی نہیں سکتی ۔

Leave a reply