پاکستان نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےغیرمستقل رکن کی حیثیت سےنشست سنبھال لی

0
12

بڑااعزاز،پاکستان نے8ویں باراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےغیرمستقل رکن کی حیثیت سےنشست سنبھال لی۔
اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کی ذمہ داریاں سنبھالنےکی تقریب ہوئی۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخاراحمدنےتقریب میں پرچم نصب کرنےکی تقریب میں شرکت کی،پھراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی قومی پرچم نصب کردیاگیا۔ پاکستان رواں سال جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالےگا۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخاراحمدکاتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان یواین چارٹر کے مقاصد اوراصولوں پرکاربندرہےگا،پاکستان مقبوضہ اورمظلوم اقوام کےحق خودارادیت کیلئے آواز اٹھاتا رہےگا، تنازعات کےحل کیلئےسفارتکاری کوترجیح دینےکی ضرورت ہے،کثیرالجہتی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون پریقین رکھتےہیں۔
عاصم افتخاراحمدکامزیدکہناتھاکہ ہماری کامیابی یواین چارٹراورسلامتی کونسل کے فیصلوں پرعملدرآمدمیں ہے،پرامن ومحفوظ دنیاکیلئےاجتماعی کوششوں میں کردار ادا کرنےکیلئےپرعزم ہیں۔

Leave a reply