بڑھتی آبادی کومعیشت کافعال حصہ بنانےکیلئےمنصوبہ بندی کی ضرورت ہے، وزیراعظم

0
5

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ بڑھتی آبادی کومعیشت کافعال حصہ بنانےکیلئےمنصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے معاملے پر اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں آبادی کےمسائل کےحل کیلئےاقدامات کاجائزہ لیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےمؤثرپالیسی اورحکمت عملی بنانےکیلئےکمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کواس حوالےسےمختلف گزارشات پیش کی گئیں ۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان میں آبادی کےبڑھنےکی سالانہ شرح2.55فیصدہے،بڑھتی آبادی کومعیشت کافعال حصہ بنانےکیلئےمنصوبہ بندی کی ضرورت ہے،ملکی آبادی کابڑاحصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،نوجوان ہمارےملک کاانتہائی اہم اورقیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کرداراداکرنےکےمواقع دینےکیلئےمتعدداقدامات کررہے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ خواتین ہماری افرادی قوت کابہت بڑاحصہ ہیں،خواتین کو ملازمت کےزیادہ سےزیادہ مواقع فراہم کرنےکیلئےاقدامات کئے جائیں، بڑھتی آبادی اورمسائل سےنمٹنےکیلئےصوبوں کےتعاون سے حکمت عملی تشکیل دی جائے،بڑھتی آبادی اورمسائل کےحل کیلئےقومی سطح کی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Leave a reply