بڑی تباہی کاخطرہ:ملٹن طوفان فلوریڈاکی طرف بڑھنےلگا

0
34

امریکی ریاست فلوریڈامیں بڑی تباہی کاخطرہ پیداہوگیا،ملٹن طوفان فلوریڈاکی طرف بڑھنےلگا۔
امریکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق سمندری طوفان ملٹن سےامریکامیں بڑی تباہی کاخطرہ پیداہوگیا،لاکھوں لوگوں کےبےگھرہونےکاخدشہ ہے، 200 میل فی گھنٹہ ہواؤں کے ساتھ کیٹیگری 5 کے سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، شدت بڑھنے پر تاریخی طوفان نئی کیٹیگری 6 کی سطح پر جاسکتا ہے۔
میڈیارپورٹ کےمطابق سمند ری طوفان کےپیش نظرتقریباًدس لاکھ لوگوں کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے، فلوریڈا کی مرکزی شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ طوفان کے خدشے پر سپر مارکیٹوں کے شیلفس اشیائے خور و نوش سے خالی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ممکنہ متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔
میڈیارپورٹ کےمطابق خطرناک سمندری طوفان بدھ کوفلوریڈاکےساحل سےٹکرائےگا،جس کےباعث ساحل سمندرپرتقریباً12فٹ اونچی لہریں اُٹھنےکاامکان ہےجبکہ متاثرہ علاقوں میں 15 انچ تک بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دو ہفتے پہلے فلوریڈا اور جنوب مشرقی ریاستوں سے سمندری طوفان ہیلین ٹکرایا تھا، جس کے نتیجے میں امریکا کی چھ ریاستوں میں 200سے زیادہ افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

Leave a reply