بڑی عید کی بڑی تیاریاں جاری

0
119

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) عیدالاضحیٰ کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں اہم اجلاس

تفصیلات کے مطابق سی ای او بابر صاحب دین نے اجلاس کی صدارت کی، عیدالاضحیٰ کے حوالے سے جاری پروکیورمنٹ پراسیس کا جائزہ لیا, پلاننگ اینڈ پراجیکٹ ڈیپارٹمنٹ کو شہر میں قائم ہونے والی 5 عارضی ڈمپ سائٹس کا دورہ کر کے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت۔

جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے ویسٹ بیگز کی پروکیورمنٹ ٹائم پر مکمل کرنے کی ہدایت، ضلعی حکومت کی جانب سے شہر میں قائم ہونے والی تمام مویشی منڈیوں میں آگاہی کیمپس لگائے جائیں گے۔

مویشی منڈیوں میں آنے والے خریداروں کو ویسٹ بیگز مفت فراہم کیے جائیں گے۔ لاہور کی 274 یونین کونسلز میں سروس ڈیلیوری کیمپس قائم کیے جائیں گے۔

Leave a reply